انٹر نیشنل

وزارت حج کا محکمہ ڈاک سے معاہدہ ، حجاج کےلیے لگیج سروس کا آغاز

ریاض ۔ کے این واصف

وزارت حج و عمرہ نے حجاج کے لئے ایک اور خدمت کا آغاز کیا۔ اس سلسلہ میں سعودی وزارت حج وعمرہ ، سعودی پوسٹ کارپوریشن ’سبل‘ کے ساتھ مل کر حج موسم 1444ھ کے دوران حجاج کو لگیج سروس فراہم کرے گی۔فریقین نے اس حوالے سے اسٹراٹیجک شراکت اور تعاون کے معاہدے پر جمعرات کو دستخط کردیے۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے نائب وزیر ڈاکٹرعبدالفتاح المشاط اور سبل کی جانب سے کارپوریشن کے سربراہ انجینیئرانف بن احمد ابانمی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ فریقین نے طے کیا ہے کہ مشترکہ مفاد کی خاطر اپنے تجربات اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔ حج اور عمرہ زائرین کے حوالے سے فریقین مل کر سروس دیں گے۔

یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ آگہی اور لگیج سروس کے شعبوں میں زائرین کو زیادہ سے زیادہ تعاون دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ نے گزشتہ دنوں متعدد سرکاری اورنجی اداروں کے ساتھ تعاون کے کئی معاہدے کیے ہیں۔

وزارت چاہتی ہے کہ موجودہ عمرہ موسم ہر لحاظ سے کامیاب ہو اور آئندہ حج موسم کو ہرلحاظ سے کامیاب بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button