جنرل نیوز

مولاناسید رابع حسنی ندوی کے انتقال پر امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین ورجن کے سابق صدر،وماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر محمد قطب الدین کا اظہار تعزیت

شگاگو 15اپریل(پریس نوٹ) امریکن فیڈریشن آف مسلمس آف انڈین ورجن کے سابق صدر،وماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر محمد قطب الدین نےکل ہند مسلم پرسنل لابورڈ حضرت مولانا محمد رابع حسنی ندوی کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے دکھ اور رنج وملال کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حضرت مولانا محمد رابع حسنی ندوی کا انتقال سارے عالم کے ملت اسلامیہ کےلے ایک عظیم نقصان ہے۔

 

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملت اسلامیہ ایک بے لوث اور ہمدرد شخصیت سے محروم ہوگئی جو اپنے سینہ میں ملت اسلامیہ کیلئے دردمند دل رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سماج اور معاشرہ کی بگڑتی صورتحال، دین سے دوری، اسلامی شعائر اور دین کی بنیادی تعلیمات سے ناواقفیت، بے راہ روی کے بڑھتے ہوئے منفی رحجانات اور دین کی آڑ میں بے دینی کو فروغ دینے کی منظم کوششوں پرمولانا رابع حسنی ندوی معاشرہ کی ہمہ جہت اصلاح کیلئے اساتذہ،معزز شہریوں اور سماج کے باشعور افراد سے اپنے خطابات کے ذریعہ تعاون طلب کرتے تاکہ ہماری نئی نسل کا دینی اورتعلیمی مستقبل روشن اور درخشاں ہو اور ایک اسلامی و فلاحی معاشرہ وجود میں آسکے۔

 

مولانا رابع حسنی ندوی کی شخصیت بے مثال اور با کمال تھی جن کے قول وفعل پر ملت اسلامیہ ہمیشہ متحد و متفق رہی۔ مولانارابع حسنی ندوی نے اپنی فراست، دوراندیشی، حکمت اوراپنی عالمانہ بردباری اوروقارسے علم دین کی اشاعت اورفروغ میں کلیدی کردار اداکیاتھا۔مسلم پرسنل لا کے توسط سے بھی حضرت نے ملت اسلامیہ کی جو عظیم خدمت کی ہے، وہ ناقابل فراموش اور تاریخی رہی ہے۔ ڈاکٹر قطب الدین نے دعا کی کہ مولانا مرحوم کی اللہ تعالی مغفرت فرمائے اوران کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے

متعلقہ خبریں

Back to top button