تلنگانہ

مجلس کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی وہ ان کی مرضی کی بات ہے : تلنگانہ کے وزیر تارک راماراو

حیدرآباد _ یکم جون ( اردولیکس ) تلنگانہ کے وزیر و بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر تارک راماراو نے کہا ہے کہ آیندہ اسمبلی انتخابات میں مجلس کتنی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی یہ مجلسی قیادت کی مرضی ہے ۔ میں نہیں مانتا کہ لوگ مذہب کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مذہب سے قطع نظر ایک اچھی حکومت کے  انتخاب کو عوام ترجیح دیتے ہیں کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں بی جے پی نہیں ہے۔

 

 

بی  آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر کے ٹی راما راو نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بی آر ایس پارٹی تلنگانہ میں تیسری بار اقتدار میں آئے گی۔ بی آر ایس 90 سے 100 سیٹوں پر آسانی سے جیت جائے گی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کے سی آر دوبارہ چیف منسٹر بنیں گے۔ اچھی کارکردگی کے حامل تمام ایم ایل ایز کو دوبارہ ٹکٹ دیا جائے گا ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ناقص کارکردگی رکھنے والے ایم ایل ایز کو اپنی کارکردگی کو بہتر کرنا چاہئے۔

 

 

کے ٹی آر نے تلنگانہ بھون میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران یہ تبصرہ کیا۔انھوں نے کہا کہ بی آر ایس دوسری ریاستوں میں مقابلہ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ہماری پارٹی نے آندھرا پردیش میں بھی پروگرام شروع کئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button