تلنگانہ

کھمم قلعہ اور ظفر باؤلی کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کا وعدہ کب ہوگا پورا ؟

کھمم _ تلنگانہ کے کھمم قلعہ اور ظفر باؤلی کو سیاحتی مقام کے طور پر تیار کیا جائے گا ۔یہ بات  کھمم کلکٹر وی پی گوتم نے ضلع کے اعلی عہدیداروں کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے جائزہ لینے کے بعد کہی ۔ انھوں نے کھمم قلعہ اور ظفر باؤلی کی  تاریخ سے واقفیت حاصل کی ۔

 

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کھمم قلعہ اور وہاں موجود تاریخی ظفر باؤلی کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کا وعدہ وفاء ہوجانا حکومت تلنگانہ اور محکمہ آثار قدیمہ کے لئے یہ بہت بڑا سوال ہے

یہ ذکر یہاں بے محل نہ ہوگا کہ کھمم شہر میں واقع قلعہ کی ایک طویل تاریخ ہے بالخصوص قلعہ میں موجود ظفر باؤلی کی بھی ایک عظیم تاریخ ہے اور ظفر باؤلی کے ذریعے پورے شہر کھمم کو پانی سپلائی کیاجاسکتا ہے پچھلے 20 سال میں حکومتوں کی جانب سے کھمم قلعہ اور ظفر باؤلی کو سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کے وعدے کرکے برف دان کے نظر کردیا گیا۔ٹی ڈی پی اور کانگریس کے دور حکومت میں بھی کھمم قلعہ اور ظفر باؤلی کو سیاحتی مقام میں تبدیل کر نے کے بلنگ باند دعویٰ کیا گیا بالخصوص کانگریس کے دور حکومت میں محترمہ رینکا چودری جب کھمم کی رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر تھی اس وقت بھی کھمم قلعہ اور ظفر باؤلی کو لیکر بلند بانگ دعوے کئے گئےمگر تمام‌ دعوے  آج تک کاغزی زینت بنکر برف دان کے نظر ہوگیے۔

 

اب تک درجنوں کلکٹرس نے کھمم قلعہ اور ظفر باؤلی کا دورہ کیا اور دورہ برائی دورہ ہی رہے گیا آج کھمم کلکٹر وی پی گوتم نے کھمم شہر کے قلعہ اور ظفر باؤلی کا دورہ کرتے ہوئے قلعہ اور ظفر باؤلی کی تاریخ سے واقفیت حاصل کی ظفر باؤلی میں ٹنوں کا کوڑا کرکٹ بھرا ہوا ہے اس کی نکاسی کا کام چل رہا ہے کھمم کلکٹر نے کہا کہ کھمم شہر کے تاریخی قلعہ اور ظفر باؤلی کو سیاحتی مقام بنایا جائیگا اور یہاں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائیے جائے گے کھمم قلعہ کی حفاظت کے لئے اور ظفر باؤلی کو استعمال میں لانے کے لئے جنگی خطوط پر کام ہوگا کاش کہ یہ وعدے عمل درآمد ہوجائے

متعلقہ خبریں

Back to top button