تلنگانہ

سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ کے خلاف اے سی بی کورٹ میں درخواست

حیدرآباد:ریاست میں کانگریس حکومت کے تشکیل پانے کے دن ہی سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے خلاف کارروائی کی خواہش کرتے ہوئے درخواست داخل کی گئی ہے۔ تلنگانہ ہائیکورٹ کے ایڈوکیٹ بھاسکر نے اے سی بی کورٹ میں یہ درخواست داخل‌کی۔ درخواست میں کالیشورم لفٹ اریگیشن اسکیم میں ہوئی بدعنوانیوں کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزارنے سابق چیف منسٹر کے علاوہ سابق وزرا کے ٹی آر، ہریش راو، ایم ایل سی کویتا کے ساتھ ساتھ پولا ورم کنٹریکٹر انجینئر ان چیف کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی خواہش کی ہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پینے کے پانی اور آبپاشی پراجیکٹ کے نام پر کالیشورم پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر مالی بدعنوانیاں ہوئی ہیں۔ نقلی تخمینہ کے ذریعہ ہزاروں کروڑ روپے مالیتی عوامی دھن کو لوٹنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button