انٹر نیشنل

السعودیہ ایئر کا حج آپریشن کے لیے معاہدہ، 164 طیارے مختص

حیدرآباد ۔ کے این واصف

حج آپریشنز کے لئے مجموعی طور پر کئی سرکاری، نیم سرکاری اور خانگی ادارے کام کرتے ہین۔ اس سلسلہ میں سعودی فضائی کمپنیوں کے گروپ نے حج موسم 1444ھ کے حوالے سے اپنا آپریشنل پروگرام جاری کردیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق اس سال سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) ادیل ایئر اور پرائیویٹ سعودی ایئرلائن کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک سے 12 لاکھ سے زیادہ نشستیں عازمین حج کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ 164 طیارے حج آپریشن کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔عازمین حج کو سو سے زیادہ شیڈول ہوائی اڈوں اور14سیزنل ہوائی اڈوں سے سفر حج کرایا جائے گا۔

8 ہزار سے زیادہ پائلٹ حج پروازوں پر تعینات کیے گئے ہیں ۔سعودی فضائی کمپنیوں نے گزشتہ دنوں متعدد ممالک کے حج اداروں کے ساتھ اس ضمن میں معاہدے کیے ہیں۔سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے حج پروازوں سے سفر کرنے والوں کے لیے اسپیشل اسلامی آگہی سروس کا بھی اہتمام کیا ہے۔

عازمین حج کو مذہبی پروگرام اور حج سے متعلق آگہی فراہم کی جائے گی۔ 134گھنٹے سے زیادہ دورانیے پر مشتمل مختلف دینی پروگراموں کا انتظام کیا گیا ہے۔ انگریزی کے علاوہ عازمین حج کے لیے دیگر زبانوں میں بھی دینی پروگراموں کا انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button