انٹر نیشنل

دبئی ایرلائینز نے اسرائیل تل ابیب کیلئے پروازیں روک دیں

نئی دہلی: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں دبئی کی امارات ائیرلائن نے تل ابیب کےلیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔ ائیرلائنز کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے اور متعلقہ حکام سے وہ رابطے میں ہیں۔

 

ترجمان نے بتایاکہ ہمارے صارفین، عملے اور ساتھیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے تل ابیب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل رہیں گی۔ واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے

 

اور 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر بمباری کی تھی لیکن اس کے بعد سے جوابی کارروائی میں اسرائیل نے

 

سینکڑوں فلسطینیوں کو گھر سے بے گھر کر دیا ہے اور ہزاروں جاں بحق کر دئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button