تلنگانہ

حیدرآبادی نوجوان سیلفی لینے کے دوران کنال میں گر پڑا _ نلگنڈہ ضلع کے ڈنڈی پروجیکٹ میں حادثہ

نلگنڈہ _ 11 ستمبر ( اردولیکس) نلگنڈہ ضلع   کے ڈنڈی پروجیکٹ کے قریب سیلفی لینے کے دوران ایک حیدرآباد کا نوجوان کنال میں گر پڑا۔ جس سے اس کی موت ہوگئی نوجوان کی شناخت 22 سالہ  منوج کی حیثیت سے ہوئی ہے جو ایراگڈہ حیدرآباد کا رہنے والا تھا

 

یہ حادثہ دنڈی پروجیکٹ میں اس وقت پیش آیا جب سری سیلم میں گنیش وسرجن  کے بعد 6 دوستوں کے ساتھ منوج  واپس ہورہا تھا ہفتہ کی شام یہ واقعہ پیش آیا اندھیرے اور ہلکی بارش کے باعث منوج کی نعش کی تلاشی کا کام روک دیا گیا۔منوج کی لاش اتوار کو  تلاشی مہم کے دوران برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نعشں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔ڈنڈی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button