تلنگانہ

شادی سے ایک دن قبل ہونے والے دولہے کی موت

ورنگل_ 11 مئی ( اردولیکس) شادی سے ایک دن قبل ہونے والا دولہے کی برقی شاک لگنے سے موت ہوگئی۔ جس کے ساتھ ہی شادی کا گھر ماتم میں مچ گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے  کوموگوڈیم کے تانڈہ میں پیش آیا۔ ٹانڈہ  کے بالاجی کانتی کے دو بچے ہیں۔ بڑا 21 سالہ یاکوب حیدرآباد میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرتا تھا ۔ حال ہی میں، یاکوب کی شادی گارلا منڈل سے تعلق رکھنے والے بوڈا شیوا  کی بیٹی سے طئے پائی تھی

شادی جمعہ 12 مئی کو مقرر  تھی۔ تمام رشتہ دار شادی کے لیے دلہے کے مکان میں جمع ہوگئے تھے  ہر کوئی شادی کے کاموں  میں مصروف تھا ۔ اسی دوران گھر میں پانی ختم ہونے کی وجہ سے  ہونے والا دولہا یاکوب بورویل کی موٹر کو آن  کیا۔ اس موقع پر اتفاقاً برقی شاک لگ کر وہ  نیچے گر گیا۔ اس کے ساتھ ہی یاکوب کی موت ہوگئی۔ یاکوب کی اچانک موت سے دلہن کے گھر میں بھی ماتم مچ گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button