تلنگانہ

حیدرآباد سمیت ریاست کے کئی مقامات پر بارش۔ موسم سرد ہوگیا

حیدرآباد :حیدراباد سمیت تلنگانہ کے کئی اضلاع سے بارش ہورہی ہے۔ شہر حیدرآباد میں کل رات دیر گئے اچانک بوندا باندی اور بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جو صبح تک بھی جاری رہا۔

 

 

جہاں کل تک شہر حیدرآباد میں شدید گرمی کی لہر دیکھی جا رہی تھی وہیں آج صبح سے آسمان پر بادل چھا گئے اور موسم خوشگوار و سرد ہو گیا۔ بعض مقامات پر ہلکی پر کئی مقامات پر تیز بارش ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ پرانا شہر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی یا تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

اسی دوران محکمہ موسمیات نے ریاست بھر میں اتوار سے منگل تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ریاست کے بعض اضلاع میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر آرینج اور ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

اسی اثنا میں پیر سے منگل تک متحدہ اضلاع عادل آباد،نظام آباد،سرسلہ، جگتیال، سدی پیٹ کے کئی مقامات پر زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ کریمنگر، پدا پلی، بھوپال پلی، ملوگو، کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، محبوب آباد ،

 

 

ورنگل، ہنمکنڈہ، یادادری بھونگیر، رنگا ریڈی، حیدرآباد،میڑچل، وقار آباد سنگا ریڈی، میدک، کاماریڈی اضلٹ میں بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

 

اچانک موسم کی تبدیلی کی وجہ سے عوام کو گرمی سے راحت حاصل ہوئی ہے ورنہ اعظم ترین درجہ حرارت کے ریکارڈ ہونے کی وجہ سے عوام گرمی سے پریشان تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button