مضامین

اولاد” کی موجودگی ہی "عید” کی اصل خوشی”

اظہارِ احساس: ایس. ایم. عارف حسین
 
لفظ "عید” عربی زبان سے ماخوذ ہے جسکے معنی لوٹنا یا پلٹ کر آنے کے ہیں ویسے عام فہم میں عید "خوشی” کے موقع کو کہا جاتا ہے جو ایک حقیقت ہے.

      مذہب اسلام میں سال میں دو ایام کو عید کا نام دیا گیا ہے  ایک عیدالفطر جو ماہ رمضان المبارک کے اختتام پر آتی ہے اور دوسری عیدالاضحی جو ماہ ذوالحجہ کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے.

     لفظ "عید ” کا تعلق واقعی ‘خوشی” سے ہوتا ہے چیونکہ اللہ تعالی کے حکم کی تعمیل پر” وہ” خوش ہوکر  بےانتہا اجر و ثواب دینیکا وعدہ کر چکے ہیں جو بندہ کیلیے آخرت کی ابدی زندگی کی کامیابی کی ضمانت ہے.
     کوئی بھی خوشی انسان کو تب واقعی خوش کرنیکا سبب ہوتی ہے جس موقع پر اسکے خاندان کے افراد یعنی ماں- باپ- بھائی- بہن- بیوی اور بچے ساتھ ہوتے ہیں.یہ ایک حقیقت ہیکہ انسان اچھی غذاوں اور میوہ جات کو صرف خود کھاکر اتنی خوشی محسوس نہیں کرتا جتنا اپنی اولاد اور اپنے متعلقین کو کھلاکر فرحت محسوس کرتا ہے جو واقعی” ایک فطری کیفیت” ہوتی ہے.اسی طرح ماں باپ بھی اپنے بیٹیوں کی شادی کے بعد گھر سے وداعی اور بیٹوں کی اعلی تعلیم کے حصول اور روزگار کی تلاش میں ہزاروں میل دور جانے پر انکی غیر موجودگی میں کسی بھی خوشی کے موقع پر چاہے وہ عید کی مٹھاس ہو یا کوئی تقریب ہو  بالکل پھیکا اور بے رونق محسوس کرتے ہیں.
   یہاں انسانی تجربہ و احساس یہ کہنے پر مجبور کرتا ہیکہ ایسے موقعوں پر ماں- باپ اپنے بچوں کی غیر حاضری میں مزکورہ خوشی کو ذہنی اور روحانی اعتبار سے ڈھونڈتے رہے جاتے ہیں اور  نتیجہ میں عید کی مٹھاس کو نہ صرف انکی زبان ٹٹولتے رہتی  ہے بلکہ عید ملنے والے افراد کے درمیان انکی آنکھیں بھی بچوں کو ڈھونڈتے رہے جاتی ہیں.
” عید آئی تم نہ تھے کیا مزہ ہے عید کا :: 
عید ہی تو نام ہے ایک دوسرے کی دید کا "
    یہ اللہ تعالی کے فضل کا ہی نتیجہ ہوتا ہیکہ اللہ تعالی اس ڈھونڈتی کیفیت میں ایک غیبی ہمت و سکون عطا کرتا ہے جسکے نتیجہ میں ایک طرف ماں- باپ اور دوسری جانب اولاد کو دوری کے باوجود ذہنی و روحانی خوشی میسر ہوتی ہے ورنہ مذکورہ بالا کیفیت ایک ذہنی موت سے کم نہیں ہوتی.
    اللہ تعالی سے دعا ہیکہ ایک دوسرے کے درمیان فاصلہ ہونے کے باوجود دنیا کے تمام ماں باپ اور بیٹے- بیٹیوں کو ذہنی و روحانی خوشی عطا کرے. آمین.
اظہارِ احساس: – ایس. ایم. عارف حسین. اعزازی خادم تعلیمات و ملت. مشیرآباد. حیدرآباد. 
 رابطہ نمبر: 9985450106

متعلقہ خبریں

Back to top button