تلنگانہ

حیدرآباد ایرپورٹ کے پاس تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

File photo

حیدرآباد۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب تیندوے کی موجودگی سے عوام میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کل صبح کی اولین ساعتوں میں تیندوے نے گولہ پلی کے پاس ایرپورٹ کی دیوار سے چھلانگ لگائی ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ تیندوے کے ساتھ اس کے دو بچے بھی تھے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ جس وقت تیندوے نے ایرپورٹ کی باونڈری وال سے چھلانگ لگائی وہ فینسنگ وائر سے ٹکرا گیا جس کی وجہہ سے ایرپورٹ کنٹرول روم میں الارم بج اٹھا۔

 

سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لینے پر تیندوے کے گشت کرنے کا منظرنظرآیا۔ محکمہ جنگلات کے حکام وہاں پہنچ گئے اورایرپورٹ کے قریب تیندوے کو پکڑنے کیلئے انتظامات کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button