تلنگانہ

صدر مجلس بیرسٹر اویسی کی نظام آباد جیل میں محروس بودھن مجلس کے نمایندہ کونسلرس الطاف اور نوید سے ملاقات

نظام آباد _ صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے آج نظام آباد کے جیل میں گزشتہ ایک ہفتہ سے  غیر قانونی کیس میں محروس بودھن مجلس اتحاد المسلمین کے دو نمایندہ کونسلرس الطاف اور نوید سے ملاقات کی ۔ جنھیں  بودھن کے ایم ایل اے شکیل عامر پر قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار کرکے 17 جون کو ریمانڈ پر بھیج دیا گیا تھا ۔جو 30 جون تک عدالتی تحویل میں ہیں مجلس کے نمایندہ کونسلرس پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم ایل اے شکیل عامر کو روکا جو  16 جون کو بودھن میں تلنگانہ یوم تاسیس دہائی تقاریب میں شرکت کے لئے آئےہوئے تھے۔

 

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے آج بودھن کے نمایندہ کونسلرس کے گھر والوں کے ساتھ مل کر جیل میں الطاف اور نوید سے ملاقات کی اور ان کی ہمت افزائی کی۔ بعد ازاں جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر مجلس بیرسٹر اویسی نے کہا کہ بودھن کے رکن اسمبلی نے اقدام قتل کا جھوٹا کیس درج کرواتے ہوئے مجلس کے دو قائدین کو جیل بھیج دیا۔ اس کا خمیازہ رکن اسمبلی بودھن کو انتخابات میں اٹھانا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button