تلنگانہ

جگتیال ضلع کے ایک نوجوان نے زنخے سے کرلی شادی

کریم نگر _ 16 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں ایک نوجوان نے زنِخے  سے شادی کرلی ۔کریم نگر ضلع کے جمی کنٹہ منڈل میں رہنے والی ٹرانس جینڈر دیویا کی شادی جگتیال ضلع کے ایک نوجوان ارشد سے ہوئی ہے۔ اگرچہ اس شادی کے لئے ارشد کے گھر والے نہیں مانے لیکن انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا اور روایتی طریقے سے شادی کر لی۔

ارشد کو جمی کنٹہ منُڈل کے ویناونکا میں رہنے والے ٹرانس جینڈر دیویا سے محبت ہوگئی تھی ۔ دیویا نے ارشد کے لئے اپنی  سرجری کروائی۔ اگرچہ ان کے والدین اور رشتہ داروں نے ان کی شادی کی حمایت نہیں کی لیکن ارشد نے شادی پر رضامندی ظاہر کی اور دونوں نے شادی کر لی۔ دیویا کا کہنا ہے کہ وہ ارشد کی محبت سے انکار نہیں کر سکتی تھی کیونکہ ارشد نے کہا تھا کہ وہ ساری زندگی اس کے ساتھ رہے گا ۔ گھر میں شادی کی روایتی تقریب کے بعد، ان دونوں نے سری سیتارام چندر سوامی مندر میں ایک دوسرے کو پھول پہنا کر شادی کرلی ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button