تلنگانہ

کانگریس صدر کے انتخاب کی پولنگ کا عمل جاری _ گاندھی بھون میں کئی قائدین نے ووٹ دیا

حیدرآباد _ 17 اکتوبر ( اردولیکس) کل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر کے انتخاب کے سلسلہ میں حیدر آباد میں پارٹی کے ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون میں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ آج صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کانگریس صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی جس میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے 238 ارکان اپنے ووٹ کے حق سے استفادہ کر یں گے۔اس انتخاب کے لئے الیکشن انچارج کی حیثیت سے پی آر او راج منوہرائین اور اے پی آر او  راج بگیل کا تقر رکیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس انتخاب میں کانگریس کے دو سینئر قائدین ملیکارجن گھر گے اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ ہے۔ملیکارجن گھر گے کی طرف سے سابق وزیر محمد علی شبیر اور سابق ایم پی ملوروی الیکشن ایجنٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اب تک کئی قائدین بشمول پی سی سی صدر ریونت ریڈی، اتم کمار ریڈی، محمد علی شبیر،  سید عظمت اللہ حسینی اور دیگر ارکان نے ووٹ ڈال دیا۔ ہر اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے دو قائدین کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے19 اکتوبر کو نتیجہ جاری کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button