تلنگانہ

کریم نگر میں ملعون راجہ سنگھ کا علامتی پتلہ نذرآتش _ جمیل الدین کی قیادت میں تلنگانہ چوک پر زبردست احتجاج

کریم نگر میں ملعون راجہ سنگھ کے خلاف ریالی گئی اور اس کا علامتی پتلہ نذرآتش کیا گیا۔ شان رسالت میں گستاخی کرنے والے ملعون راجہ سنگھ گوشہ محل بی جے پی ایم ایل اے کی جانب سے نعوذبااللہ گستاخانہ کلمات پر کریم نگر سنیر قائد جمیل الدین ایڈوکیٹ سابق ذیڈ پی کو آپشن ممبر  کی قیادت میں ایک احتجاجی ریالی پرتیھما ملٹی پلکس سے تلنگانہ چوک تک ملعون راجہ سنگھ کے خلاف نکالی گئی

 

امت مسلمہ کی ایک بڑی تعداد نے اس احتجاجی علامتی پتلہ ریالی میں شرکت کرتے ہوے گستاخ راجہ سنگھ کے علامتی پتلہ کو جوتے چپل جھاڑو سے پیٹتے ہوئے بد بخت راجہ سنگھ کے خلاف نعرے لگائے۔  اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جمیل الدین نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ 153A,295,505 دفعہ میں صرف 3سال کی سزا ہوتی ہے ایک نیا قانوں لاکر اس طریقہ کی گستاخی کرنے والوں کو عمر قید کی سزا دی جائے۔ بعد ازاں تلنگانہ چوک پر راجہ سنگھ کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button