تلنگانہ

اکبر الدین اویسی کے ہاتھوں حلف نہ لینے بی جے پی رکن اسمبلی ملعون راجا سنگھ کا اعلان

حیدرآباد _ 8 دسمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے گوشہ  محل کے بی جے پی ایم ایل اے راجا سنگھ نے کہا کہ اگر اکبر الدین اویسی کو پروٹیم اسپیکر مقرر کیا جاتا ہے تو ان کے ذریعہ  ایم ایل اے کے طور پر حلف لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ملعون رکن اسمبلی نے کہا کہ وہ تلنگانہ اسمبلی میں مکمل اسپیکر کے تقرر کے بعد ہی حلف لیں گے۔  راجا سنگھ کے 2018 کے انتخابات جیتنے کے بعد بھی، اس وقت مجلس کے پروٹیم اسپیکر کے ذریعہ عہدہ  کا حلف نہیں لیا تھا اس وقت ایم آئی ایم کے ایم ایل اے ممتاز احمد خان پروٹم اسپیکر کے طور پر ارکان کو حلف دلایا تھا  بعد ازاں مستقل اسپیکر کے طور پر  پوچارام سرینواس ریڈی کے انتخاب کے بعد ملعون راجا سنگھ نے اسپیکر کے چیمبر میں حلف لیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button