انٹر نیشنل

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان گرفتار ۔ گرفتاری سے قبل جاری ویڈیو پیغام دیکھیں

نئی دہلی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو گرفتار کرلیا۔عمران خان کو اب سے تھوڑی دیر قبل گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکاروں نے نیب کے کہنے پر القادر ٹرسٹ کیس میں انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کےلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے انھیں حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب حکام کے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ بھی ہے۔ گرفتاری سے قبل عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں ایک ناجائز مقدمہ میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button