تلنگانہ

حیدرآباد میں دوسرے مرحلے کے تحت ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ اس مہینے کی 21 تاریخ سے حیدرآباد میں دوسرے مرحلے کے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔

 

 

انہوں نے حیدرآباد میں ڈبل بیڈرو مکانات کی تقسیم کے سلسلے میں آج جائزہ اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں ریاستی وزرا ٹی سرینواس یادو، سبیتا اندرا ریڈی، محمود علی اور ملا ریڈی موجود تھے۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے کہا کہ اس مہینے کی 21 تاریخ سے حیدرآباد میں دوسرے مرحلے کے تحت 13300 مکانات تقسیم کیے جائیں گے۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ انتہائی شفافیت کے ساتھ صرف غریب اور مستحق افراد کو ہی مکانات دیے جا رہے ہیں۔ کےٹی آر نے بتایا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم میں کسی کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔

 

 

استفادہ کنندگان کے انتخاب کا عمل سرکاری حکام کے حوالے کیا گیا ہے اور کمپیوٹر کے ذریعہ قرعہ اندازی کرتے ہوئے یہ مکانات حوالے کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ حیدرآباد میں گروہا لکشمی اسکیم کا آغاز کیا جائے گا

 

 

اس اسکیم کے تحت مکانات کی اراضی رکھنے والوں کو مکان تعمیر کرنے کے لیے فی کس تین لاکھ روپے کی حکومت کی جانب سے مالی امداد کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button