تلنگانہ

ڈی ایس سی 2008 امیدواروں کو ملازمتیں فراہم کرنے تلنگانہ حکومت کا فیصلہ

حیدرآباد _ 12 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ڈی ایس سی 2008 کے منتخب امیدواروں کے حق میں اہم فیصلہ لیا ہے۔اس سلسلے میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں 2008 ڈی ایس سی امیدواروں کو کم از کم پے اسکیل (ٹائم اسکیل) ملازمتیں فراہم کرنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے

 

کابینہ کے اجلاس میں دیگر کئی اہم فیصلے بھی لئے گئے۔   وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے کہا کہ کابینہ نے مستحق غریبوں کو جلد سے جلد سفید راشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

۔ ریاستی وزراء پونم پربھاکر، سریدھر بابو اور کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے ساتھ  میڈیا کو کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے 4.5 لاکھ اندرما مکانات کے لیے 22,500 کروڑ روپے منظور کئے ہیں ہر اسمبلی حلقہ میں 3500 مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ استفادہ کنندگان  کا انتخاب گرام سبھا میں کیا جائے گا۔ ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی طبقات کے لیے 16 کارپوریشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button