تلنگانہ

ریونت ریڈی نے کہا 6 گیارنٹی اسکیمات پر 100 دنوں میں عمل۔نکہت زرین کو دو کروڑ کا چیک حوالے، خواتین کیلئے بسوں میں مفت سفر کی سہولت شروع

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ اسمبلی انتخابات کے وقت کئے گئے چھ گیارنٹی اسکیمات پر 100 دنوں میں عمل کیا جائے گا۔

 

چیف منسٹر نے عورتوں کے بس میں مفت سفر کی اسکیم مہالکشمی کا آغاز کیا۔ ایک اور اسکیم جو آروگیہ شری کی علاج کی حد کو بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرتی ہے اس کا بھی آغاز کیا گیا۔ آروگیہ شری کے لوگو اور پوسٹرس کی نقاب کشائی کی گئی اور تلنگانہ حکومت کی جانب سے باکسر نکھت زرین کو 2 کروڑ روپے کا چیک دیا گیا۔

 

ایم ایل ایز کی حلف برداری کے بعد اسمبلی احاطہ میں منعقدہ اس پروگرام میں پروٹیم اسپیکر اکبر الدین اویسی، وزراء، کانگریسی ایم ایل ایز، سی ایس شانتی کماری، آر ٹی سی (ٹی ایس آر ٹی سی) کے ایم ڈی سجنار اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button