تلنگانہ

تلنگانہ میں گاڑیوں کے نمبر پلیٹس پر اب TS کے بجائے TG ہوگا۔ مرکز کی منظوری

حیدرآباد: مرکزی حکومت تلنگانہ کے گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر کی تبدیلی کی اجازت دے دی ہے۔ مرکز نے ٹی ایس سے ٹی جی تلنگانہ گاڑیوں کے رجسٹریشن پلیٹس کو منظوری دے دی۔

 

اس سلسلے میں وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ تلنگانہ کے کابینہ کے اجلاس میں رجسٹریشن کوڈ کو ٹی جی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تلنگانہ کابینہ کا اجلاس اتوار کو منعقد ہوا تھا۔اس سلسلے میں حکام نے مرکزی محکمہ ٹرانسپورٹ کو مکتوب روانہ کیا تھا۔

 

مرکز نے اس پر اپنی منظوری کی مہر لگادی ہے۔ اب سے گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبر ‘TG’‏ سے شروع ہوگا۔اس کے ساتھ اب سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ٹی ایس کے بجائے ٹی جی تحریر کیا جائے گا۔ریاست بھر میں روزانہ 10,000 نئی گاڑیوں کا رجسٹریشن ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button