ایجوکیشن

نظام انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سانئس حیدرآباد میں ماسٹر آن ہسپتال مینجمنٹ (MAH) کورس میں داخلوں کیلئے اہلیت رکھنے والے امیدواروں سے درخواست مطلوب

نظام آباد 30/ اگست (محمد یوسف الدین خان نیوز اینڈ وییوز میڈیا سروس/اردو لیکس)نظام انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس حیدرآباد کی جانب سے ماسٹر ان ہاسپٹل مینجمنٹ کورس کا باوقار طریقے سے آغاز عمل میں لایا جارہا ہے ہاسپٹل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ پروفیسر نمما ستیہ نارائنا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس کورس کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ ڈگری مکمل کرنے والے امیدوار اس کورس میں داخلے کے لئے اہل ہیں جنکی عمر جاریہ سال31 دسمبر تک 30سال سے زائد نہ ہو انہوں نے بتایا کہ اس کورس کو مکمل کرنے والے امیدواروں کو میڈیکل شعبہ کے علاوہ انشورنس کمپنیوں میں بھی روزگار کے بڑے پیمانے پر مواقع موجود ہیں ماسٹر آن ہاسپٹل کورس مکمل کرنے کے بعد ہاسپٹل میں چھ ماہ تک انٹرن شپ‌ دی جائے گی اس کورس میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار 10ستمبر تک اپنی درخواست آن (nims.edu.in)

پر آن لائن داخل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ براہ راست درخواست دینے امیدوار 15 ستمبر تک بذریعہ ڈاک کے ذریعے راست طور پر ہسپتال جمع کرائیں اس کورس میں داخل حاصل کرنے والے امیدواروں کو ٹی ایس ار ٹی بس پاس کی سہولت فراہم کی گئی ہے مزید تفصیلات کے لئے

040 23489189

6300991479

پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button