تلنگانہ

کونڈہ گٹو کے ایک دھابہ ہوٹل میں چندرشیکھرراو نے کھائے سموسے _ کے سی آر کو دیکھنے عوام کا ہجوم

جگتیال _ 5،مئی ( اردولیکس) بی آر ایس پارٹی کے صدر و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی بس یاترا آج رات 8 ،بجے جگتیال میں داخل ہوئی۔ اس سے قبل کریم نگر میں مختلف مقامات پر روڈ شو سے خطاب کرنے کے بعد جگتیال کے دورے کے دوران درمیان میں چندرشیکھرراو نے کونڈہ گٹو کے پاس اپنی بس روک دی۔ اور وہاں موجود ایک دھابہ ہوٹل میں سموسہ کھایا اور چائے نوشی کی۔

اس موقع پر جگتیال اور کریم نگر کی قومی شاہراہ پر عوام کا کافی ہجوم دیکھا گیا۔جو کے سی آر سے ملاقات کرنے اور سیلفی لینے میں مصروف دیکھے گئے۔ صدر بی آر ایس نے کچھ دیر ہوٹل میں گزارا اور چھوٹے بچوں سے بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button