این آر آئی

سعودی عرب۔امسال ماہ رمضان المبارک کے دوران موسم معتدل رہنے کی پیش قیاسی

ریاض ۔ کے این واصف

مملکت میں پچھلے چند ماہ موسم غیر متوقع رہا سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات میں ماہر برائے موسم عقیل العقیل نے کہا ہے کہ’ موسم سرما ایک ماہ سے بھی کم وقت میں ختم ہوجائے گا‘۔ سبق نیوز کے مطابق ماہرموسمیات نے مزید کہا کہ ’اس سال ماہ رمضان کے دوران موسم درمیانہ رہنے کا امکان ہے۔ آنے والے برسوں میں رمضان سردی سے قریب ہوتا جائےگا‘۔

عقیل العقیل نے مزید کہا کہ’ تبدیل ہونے والے موسم کا اثربتدریج ہوگا۔ درجہ حرارت میں کمی وبیشی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ہواوں کا رخ شمال سے جنوب کی جانب ہونے کا بھی امکان ہے جس سے صحرائی علاقون میں ریتیلی آندھیوں کا سلسلہ شروع ہوگا‘۔ انھوں نے توقع ظاہرکی کہ ’آئندہ ہفتے میں بعض علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش کی بھی توقع ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button