تلنگانہ

تلنگانہ میں بی آر ایس کو شدید جھٹکہ _ رکن پارلیمنٹ وینکٹیش نیتا کانگریس میں شامل

حیدرآباد _ 6 فروری ( اردولیکس)پارلیمانی انتخابات سے قبل تلنگانہ میں اپوزیشن بی آر ایس کو اس وقت شدید جھٹکہ لگا جب اس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ وینکٹیش نیتا  کانگریس میں شامل ہو گئے۔ پداپلی لوک سبھا حلقہ کے رکن پارلیمنٹ نے چیف منسٹر ریونت  ریڈی کے ساتھ دہلی میں کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال سے ملاقات کی۔ بعد میں وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ایم پی کے ساتھ ساتھ بی آر ایس کے کئی لیڈروں نے  کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

بی آر ایس رکن پارلیمنٹ وینکٹیش 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے کانگریس سے بی آر ایس میں چلے گئے تھے انہوں نے پداپلی سے بی آر ایس ایم پی کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی۔ چند دنوں سے پارٹی کی سرگرمیوں سے دور رہنے والے ایم پی نے آج ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button