انٹر نیشنل

سعودی عرب میں رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ المسند نے کہا ہے کہ’ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے‘۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا کہ اس مرتبہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان مطابق 21 مارچ منگل کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریبا 9 منٹ پہلے چھپ جائے گا‘۔
موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین کا کہنا ہے کہ’ چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان مطابق 21 مارچ کی شام کو 8 بجکر 23 منٹ پر ہوگا۔ اس تناظر میں رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ ابراہیم الجروان نے کہا تھاے کہ’ اس سال رمضان کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے‘۔
’روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کی توقع ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button