چرنجیوی سمیت کئی فلمی ستاروں نے ڈالا ووٹ

حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔شہریوں کے ساتھ ساتھ معزز شخصیات اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی حق رائے دے سے استفادہ کیا۔ میگا اسٹار چرنجیوی، جونیئر این ٹی آر، الو ارجن سریکانت اور دیگر فلم اسٹارس نے اپنے ارکان خاندان کے ساتھ پولنگ مراکز پہنچ کر حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ ان اداکاروں نے شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔
ووٹ ڈالنے کے بعد ان ستاروں نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں اور جمہوریت کے جشن میں حصہ لیں۔ریاست کی 17 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ کنٹونمنٹ اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ریاست بھر میں 3.32 کروڑ لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ حکام نے ان کے لیے 35,809 مراکز قائم کیے ہیں۔ انتخابی میدان میں 525 امیدوار ہیں اور ان میں 50 خواتین شامل ہیں۔
کنٹونمنٹ اسمبلی ایریا میں 2.51 لاکھ ووٹرز کے لیے 232 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ 13 اسمبلی حلقوں میں شام 4 بجے تک اور 106 حلقوں میں شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔
#WATCH | Telangana: Actor Srikanth casts his vote at a polling booth in Jubilee Hills, Hyderabad. #LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/L6ogNxko7m
— ANI (@ANI) May 13, 2024
Tollywood renowned actor Chiranjeevi exercised his franchise in #Hyderabad pic.twitter.com/9ht8MCI5ci
— Sowmith Yakkati (@sowmith7) May 13, 2024
#WATCH | Telangana: Actor Srikanth casts his vote at a polling booth in Jubilee Hills, Hyderabad. #LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/L6ogNxko7m
— ANI (@ANI) May 13, 2024
#WATCH | Telangana: Actor Jr NTR arrives at a polling booth in Jubilee Hills, Hyderabad to cast his vote. #LokSabhaElections2024 pic.twitter.com/irFIjHVGVq
— ANI (@ANI) May 13, 2024