تلنگانہ

بی آر ایس پارٹی نے 115 امیدواروں میں تین مسلمانوں کو ٹکٹ دیا

حیدرآباد 21 اگست (اردولیکس )  تلنگانہ کی برسراقتدار جماعت بی آرایس پارٹی نے آج جن 115 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے اس میں تین مسلمانوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ دیگر  طبقات کو اس طرح کی نمائندگی دی گئی جن میں ریڈی طبقہ کے  39 امیدوار ویلما طبقہ کے 12 بشمول چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ،  کما طبقہ کے 6 ایک برہمن، ایک ویشیا  اور 23 بی سی،  ایس سی 19 ایس ٹی 11 ہیں

جن تین مسلمانوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے ان میں ایک موجودہ رکن اسمبلی عامر شکیل ہیں جو بودھن اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرتے ہیں جبکہ مزید دو امیدواروں کا تعلق حیدرآباد سے ہے جن میں چارمینار اسمبلی حلقہ سے صلاح الدین لودھی اور بہادر پورہ اسمبلی حلقہ سے عنایت علی باقری شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button