تلنگانہ

تمام تر رکاوٹوں کے باوجود کانگریس کا جلسہ عام کامیاب : سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی

تمام تر رکاوٹوں کے باوجود کانگریس پارٹی کا جلسہ عام کامیابی سے ہم کنار کھمم ضلع کے بی آر ایس پارٹی قائدین پر سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم پی سرینواس رڈی کے سنگین الزامات

 

آج کھمم میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے سابقہ رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کی جانب سے اقتدار بیجا استعمال کرتے ہوئے کھمم میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے جلسے عام میں عوام کو روکنے کے لیے محکمہ پولیس اور محکمہ آر ٹی اے کی جانب سے بسوں اور کاروں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی گئی اس کے باوجود عوام کی جیت ہوئی پی سرینواس ریڈی نے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر اور ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ کھمم میں کانگریس پارٹی کا جلسہ عام جس کا نام تلنگانہ جنا گرجنا سبھا رکھا گیا

 

اس جلسہ عام میں راہول گاندھی نے شرکت کی پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ آر ٹی سی سے بسوں کو قبل الوقت بک کرنے کے لیے بات کی گئی تو اس وقت آر ٹی سی کے عہدیداران نے دو دن قبل بک کروانے کو کھا جلسہ عام میں عوام کی شرکت کے لیے یہ بسوں کی بکنگ تھے آر ٹی سی کے عہدیداران نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے بسوں کے کرائیں کے بابت جمع کرنے کو کہا جس پر پی سرینواس ریڈی نے جب رقم جمع کروانے کے لیے اپنے لوگوں کو بیجا تو اس وقت تلنگانہ آر ٹی سی کے عہدیداران نے بسیں دینے سے صاف طور پر منع کردیا سرینواس رڈی نے کہا کہ فوری طور پر آندھراپردیش آر ٹی سی سے بات کر کے وہاں سے 3 کروڑ روپے ادا کر کے بسوں کو حاصل کیا گیا

 

پی سرینواس ریڈی نے کھمم ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاستی وزیر اور کھمم بلدیہ کے بی آر ایس کارپوریٹرس پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ عام میں خلل پیدا کرنے کے لیے ہر اعتبار سے سازشیں رچی گئے پانی کو بند کر دیا گیا برقی کٹوتی کی گئی بی آر ایس پارٹی قائدین اقتدار کے نشے میں اوچی حرکتوں پر اتر آئے پی سرینواس رڈی نے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر سے سوال کیا کہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ دیا سونیا گاندھی کے فرزند جب تلنگانہ کے کھمم شہر پہنچتے ہیں تو لا ایڈ آڈر کی ذمداری ریاستی حکومت کی ہوتی ہے

 

اگر کچھ ھوجاتا تو کون اس کا ذمدار پی سرینواس ریڈی نے مزید کہا کہ بی آر ایس پارٹی اپنا قد ناپ لے کانگریس پارٹی ایک قومی سیاسی پارٹی ہے جو اس ملک کو آزاد کرانے میں کلیدی رول ادا کیا کے سی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنہرے تلنگانہ کا خواب تو ادھورا رھگیا مگر کے سی آر نے اپنے خاندان کو سنہرا بناکر ترقی پر پہنچا دیا پی سرینواس ریڈی نے دعویٰ کیا کہ آنے والے اسمبلی کے انتخابات میں تلنگانہ میں کانگریس پارٹی 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گی اور متحدہ کھمم ضلع کے 10 نشستوں پر کانگریس پارٹی زبردست جیت حاصل کریں گی اور بی آر ایس ایس پارٹی کے امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوجائے گی

 

پی سرینواس ریڈی کو راہول گاندھی نے شال پہنا کر کانگریس پارٹی میں زبردست استقبال کیا کھمم کے جلسہ عام میں چار لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی اس موقع پر پی سرینواس رڈی نے جلسہ عام کو کامیابی سے ہم کنار کرنے پر عوام شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button