تلنگانہ

جگتیال کے قریب بھیانک سڑک حادثہ _ میٹ پلی کے باپ اور بیٹا جاں بحق

۔ جگتیال  _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے  میڈپلی کے پاس پیش آیے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں باپ اور بیٹے کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کریم نگر کے رہنے والے 58 سالہ عبدالرشید گورنمنٹ ٹیچر  اپنے 90 سالہ  والد محمد خیر الدین کواپنی کار میں کریم نگر سے مٹ پلی مکان چھوڑنے کے لئے جارہے تھے کہ میڈپلی کے پاس کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجہ میں باپ بیٹے شدید زخمی ہوگئے جنھیں  جگتیال ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں یہ دونوں زخموں سے  جانبر نا ہوسکے ۔ باپ اور بیٹے کو جگتیال ایریا ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ اور میت کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

مرحومین کے خاندانی ذرائع کے مطابق جناب خیر الدین کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز فجر مکہ مسجد میٹ پلی ٹاون میں ادا کی جائے گی اور ان کے فرزند عبدالرشید کی میٹ کو حسینی پورہ کریم نگر منتقل کردیا گیا جہاں ان کے فرزند کینیڈا سے آنے کے بعد تدفین عمل میں لائی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button