تلنگانہ

مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی تلنگانہ اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر!

حیدرآباد _ 8 دسمبر ( اردولیکس) مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی جو 6  بار قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ہیں، کو تلنگانہ اسمبلی کا پروٹیم اسپیکر مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ ہفتہ کو نومنتخب ایم ایل ایز کو  حلف دلائیں گے۔ تلنگانہ اسمبلی کا اجلاس کل (ہفتہ) سے شروع ہوگا ۔ یہ اجلاس چار روز تک جاری رہیں گی۔ نئے اسپیکر کے انتخاب تک اکبرالدین اویسی پرو ٹیم اسپیکر کے طور پر کام کریں گے۔

سنیارٹی کے مطابق، بی آر ایس سربراہ کے سی آر کو پروٹیم اسپیکر کے طور پر مقرر کیا جانا تھا ۔ وہ 8 بار قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ لیکن وہ  پھسل کر گرنے سے زخمی ہوگئے ۔ انھیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ انہیں 8 ہفتے آرام کی ضرورت ہے۔ بی آر ایس سے پوچارم سرینواس ریڈی، دانم ناگیندر اور تلاسانی سرینواس یادو، ایم آئی ایم سے اکبر الدین اویسی، کانگریس سے اتم کمار ریڈی اور ٹی  ناگیشور راؤ سینئر ہیں۔ کانگریس کے دونوں لیڈروں نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ چنانچہ ریونت  حکومت کا جھکاو اکبر الدین اویسی کی طرف دیکھا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ اکبر الدین اویسی نے حکومت کی درخواست قبول کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button