تلنگانہ

تلنگانہ۔ ٹریفک جام میں پھنس گیا دلہا

حیدرآباد:ٹریفک جام میں ایک دولہا پھنس گیا۔یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل وردنا پیٹ منڈل کے مضافات میں پیش آیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق اس سڑک پر آج ایک ائیل ٹینکر بے قابو ہو کر گر پڑا تھا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی۔ حکام کی جانب سے ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے انتظامات کیے جا رہے تھے اسی اثناء میں ورنگل سے تورور کی سمت جانے والے دولہے کی کار ٹریفک میں پھنس گئی۔

 

 

صبح 10 بجے شادی کا مہارت تھا جس کی وجہ سے دلہے نے عہدیداروں سے گزارش کی کہ ٹریفک کو جلد سے جلد بحال کیا جائے، کافی دیر تک بھی ٹریفک کے بحال نہ ہونے پر ہونے والے دلہے نے اپنے کار کا رخ دوسرے راستے پر موڑ دیا اور وہ شادی کے لیے روانہ ہو گیا۔

 

 

فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس کی شادی مقررہ وقت پر ہوئی یا نہیں مہورت تھا یا نہیں لیکن ہونے والے دلہے کے ٹریفک میں پھنس جانے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button