تلنگانہ

تلنگانہ میں 5 اور 6 اکتوبر کو شدید بارش

تلنگانہ میں 5اور6اکتوبر کو شدید بارش کاامکان

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ کو تلنگانہ کے اضلاع کریم نگر، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، بھدرادری کوتہ گوڑم،کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ کے بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، کریم نگر اور پداپلی اضلاع میں جمعرات کو شدید بارش کاامکان ہے۔4,7,8اکتوبر کو تلنگانہ کے بعض اضلاع میں کہیں کہیں گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کمزورپڑگیا ہے۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button