تلنگانہ

ریونت ریڈی کے خلاف کانگریس کے ہی لیڈر وشنو وردھن ریڈی نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی

حیدرآباد _ 27 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے لیڈر و سابق رکن اسمبلی  وشنو وردھن ریڈی نے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں پی سی سی چیف ریونت ریڈی کے خلاف شکایت درج کرائی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ریونت ریڈی نے دو دن قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے  جوبلی ہلز کی پیداماں مندر کے احاطے میں نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کا جھوٹا الزام لگایا تھا جس پر وہ مندر کے چیرمین کی حیثیت سے ریونت ریڈی کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے تاکہ ان کے جھوٹے بیان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ وشنو وردھن ریڈی نے واضح کیا کہ مندر میں ایسی کوئی غیر سماجی سرگرمیاں نہیں ہوئیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پولیس ملزم کو دو ماہ قبل پیش آنے والے معاملے میں گرفتار کر چکی ہے۔ حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے بھی  یہ واضح کیا تھا کہ مندر میں کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button