نیشنل

کل منگل کو جزوی سورج گہن _ ہندوستان کے چند علاقوں میں دیکھا جائے گا

حیدرآباد _24 اکتوبر ( اردولیکس)  ہندوستان میں کل منگل 25 اکتوبر کو جزوی سورج گہن ہوگا۔گہن کا آغاز دوپہر میں ہوگا اور بیشتر مقامات سے اس کو دیکھا جاسکے گاتاہم انڈومان و نکوبار جزائر اور شمال مشرق کے بعض حصوں جیسے ایزال، امپھال، کوہیما، ایٹا نگر وغیرہ سے یہ دکھائی نہیں دے گا۔ سورج گہن کا اختتام ہندوستان میں دکھائی نہیں دے گا کیونکہ یہ مغرب کے بعد ہوگا۔یہ جزوی سورج گرہن حیدرآباد میں نظر آئے گا۔ سورج گرہن  شام 5.11 سے شام 6.27 بجے تک ہوگا

یہ سورج گرہن یورپی ممالک، مغربی سائبیریا، وسطی ایشیا، مغربی ایشیا، شمال مشرقی افریقہ اور ہمارے ملک کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button