تلنگانہ

تلنگانہ میں اساتذہ کے تبادلوں اور ترقیوں کا شیڈول جاری

حیدرآباد _ 7 جون ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے جمعہ کو سرکاری اساتذہ کے تبادلوں اور ترقیوں کا شیڈول جاری کیا۔ اساتذہ کے تبادلوں اور ترقیوں کا عمل رواں ماہ کی 8 تاریخ سے شروع ہوگا۔ وہ اساتذہ جن کا ریٹائرمنٹ  3 سال کے اندر ہے  انھیں لازمی تبادلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے

 

۔ ملٹی زون 1 میں 8 جون  سے 22 جون  تک اور ملٹی زون 2 میں 8 جون  سے  30 جون  تک تبادلے اور ترقیاں کی جائیں گی۔ تبادلوں کا عمل وہیں سے شروع ہونے جا رہا ہے جہاں سے ماضی میں عدالتی معاملات میں یہ عمل رکا تھا۔ اساتذہ کی ترقی کا عمل ٹیٹ سے قطع نظر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button