تلنگانہ

رکن کونسل کویتا سے زائد از 7 گھنٹوں تک سی بی آئی عہدیداروں نے پوچھ تاچھ کی

حیدرآباد _11 دسمبر ( اردولیکس) دہلی شراب  کیس میں سی بی آئی کے عہدیداروں نے رکن کونسل کویتا سے زائد از 7 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ۔ صبح 11 بجے سے شام 6.30 بجے تک سی بی آئی حکام نے کویتا سے تقریباً ساڑھے سات گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔ خواتین عہدیداروں پر مشتمل سی بی آئی کی چھ رکنی ٹیم نے 160 سی آر پی سی کے تحت کویتا کا بیان ریکارڈ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سارے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی گئی۔ کویتا  نے صبح سے ہی ایڈوکیٹ کی موجودگی میں عہدیداروں کے سوالات کا جواب دیا۔  سی بی آئی حکام نے وکیل کو لنچ کے بعد باہر بھیج دیا اور کویتا سے الگ سے پوچھ تاچھ کی۔

 

ای ڈی نے امت اروڑہ کی ریمانڈ رپورٹ میں کویتا کے نام کا ذکر کرنے کے بعد.. سی بی آئی نے کویتا کو نوٹس دیا تھا  بتایا جاتا ہے کہ سی بی آئی حکام نے ملزم بوئناپلی ابھیشیک راؤ، ارون رام چندر پلئی اور انڈو اسپرٹ کے ایم ڈی سمیر مہیندرو کے بیان کی بنیاد پر کویتا سے پوچھ تاچھ کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button