نیشنل

کرناٹک اسمبلی انتخابات کی سب سے دولت مند امیدوار شازیہ ترنم

بنگلورو_ 14 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) کرناٹک اسمبلی انتخابات میں ایک ارب پتی کی بیوی بھی مقابلہ کررہی ہے جس نے دو سال قبل کونسل کے انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر اپنی 1,743 کروڑ روپے کی جائیداد کا اعلان کیا تھا، اس مرتبہ اسمبلی انتخابات میں اس خاندان کی خاتون کے مقابلہ نے کرناٹک کی سیاست میں ایک بحث چھڑ گئی ہے۔اس انتخابات میں سب سے دولت مند امیدوار کی حیثیت سے شازیہ ترنم مقابلہ کررہی ہیں

 

کے جی ایف کے رہائشی یوسف شریف عرف کے جی ایف بابو، جس نے بنگلورو میں گجری کا کاروبار شروع کیا اور اسے کروڑوں تک پہنچایا، نے اپنی بیوی شازیہ ترنم کو بنگلورو سنٹرل چکپیٹ حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے۔ شازیہ ترنم نے اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ جمعرات کو پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ کے جی ایف بابو، جنہیں حال ہی میں کانگریس پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا، دو سال  قبل بنگلور سے ایم ایل سی کے طور پر انتخاب لڑا اور ہار گئے۔  حالانکہ کانگریس پارٹی نے انہیں اس بار چکپیٹ سے انتخاب لڑنے کا موقع دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن کارکنوں سے اختلافات کی وجہ سے انہیں ٹکٹ سے محروم کردیا ۔کانگریس کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے پر یوسف شریف نے اس پارٹی کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو صرف مسلمانوں کے ووٹوں کی ضرورت ہے وہ مسلمانوں کو لیڈر بنانا پسند نہیں کرتے ۔

بتایا جاتا ہے کہ اس مرتبہ شازیہ ترنم کے پرچہ نامزدگی کے موقع پر یوسف شریف نے اپنے مکمل اثاثوں کی مالیت 1622 کروڑ روپے بتائی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button