تلنگانہ

چیئرمین اردو اکیڈیمی خواجہ مجیب الدین سے تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین کے قائدین کی ملاقات 

اسٹیٹ ٹیچرس یونین شاخ حیدرآباد کے صدر محمد افتخار الدین کی قیادت میں ایک وفد نے چیئرمین اردو اکیڈمی خواجہ مجیب الدین صاحب سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

 

اس موقع پر اردو اکیڈمی کے انفراسٹرکچر فنڈ کی سرواشکشھا ابیان اکاؤنٹ میں منتقلی پر نمائندگی کی گئی جس پر چیئرمین صاحب نے کہا کہ اکیڈمی کی جانب سے SSA کے اعلی عہدے داروں سے بات چیت کی گئی ہے اور بہت جلد اس مسئلے کو سلجھایا جائے گا

 

اسکے علاوہ ریاست کے اردو میڈیم مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ہزاروں طلبہ کے لیے اسکالرشپ اردو اکیڈمی کی جانب سے دوبارہ شروع کرنے کی نمائندگی کی گئی جس پر چیئرمین صاحب نے مثبت ردعمل کیا کا اظہار کیا اور اردو اسکولوں کی ترقی و ترویج کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کا تیقن دیا۔

 

اردو اکیڈمی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب کے سلسلے میں نمائندگی کرنے پر چیئرمین صاحب نے تیقن دیا کہ اسی ماہ میں بسٹ ٹیچر ایوارڈ تقریب منعقد کی جائے گی ۔

 

اس موقع پر سید حبیب محمد اعجاز ، محمد تمیز ،محمد فیاض خان اور شاہد علی حسرت موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button