تلنگانہ

برہم شخص نے سرکاری عہدیدار کے ٹیبل پر سانپ رکھ دیا۔حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں ایک شخص کی جانب سے کی گئی حرکت پر سرکاری عہدیدار حیرت زدہ رہ گئے۔موسلا دھار بارش کی وجہ سے الوال علاقہ میں سمپت کمار نامی نوجوان کے گھر سیلاب کا پانی داخل ہوگیا، پانی کے ساتھ سانپ بھی اس کے مکان میں گھس گیا۔

 

 

 

جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں سے شکایت کرنے کے 6 گھنٹے بعد بھی کوئی کاروائی نہیں کی گئی جس پر اس شخص نے اپنا صبر کھو دیا اور سانپ کو جی ایچ ایم سی وارڈ آفس لے آیا اور نے سانپ کو آفیسر کی میز پر رکھ کر احتجاج کیا۔ اس شخص کی عجیب و غریب حرکت سے وہاں موجود ملازمین میں خوف و ہراس کی لہر دوڑگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button