تلنگانہ

مسلم نوجوان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے ضلع ایس پی نارائن پیٹ کا مجلسی قائدین کو تیقن

نارائن پیٹ: 28 فروری (اردو لیکس) نارائن پیٹ مجلس قائدین کا ایک نمائیندہ وفد نے ضلع ایس پی وینکٹیش ورلو سے انکے چمبر میں ملاقات کرتے ہوئے نارائن پیٹ ضلع کے اٹکور منڈل میں ہوئے واقعہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر کوثر محی الدین رکن اسمبلی کاروان حیدر آباد نے نارائن پیٹ ضلع ایس پی کو بذریعہ فون پر اس واقعہ پر سخت سے سخت نوٹ لیتے ہوئے جلد از جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔نارائن پیٹ مجلس قائدین نے بھی ضلع ایس پی کو اس واقعہ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ جس پر ضلع ایس پی نے خاطیون کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔

 

واضح رہے کہ اوٹکور منڈل مستقر ضلع ناراین پیٹ کے محلہ گدوال کالونی میں رہنے والے محمد مجاہد ولد عبدالرحمن عمر 19 سال جو نو تعمیر شدہ مکانات میں گلاس فٹنگ کا کام کرتے ہیں کو 27/فبروری کی رات نو تا دس بجے کے دوران جبکہ وہ ناراین‌پیٹ سے اپنا‌ کام‌ ختم‌ کرکے باٸیک پر اپنے گھر لوٹ رہے تھے کو سیکل موٹروں پر سوار بیس کے قریب اکثریتی طبقے کے اشرار کی ٹولی کی جانب سے چیک پوسٹ چوراہے تک اوٹکور کے پاس روک‌ کر بے تحاشہ مارپیٹ کرتے ہوٸے جٸے شری رام کا نعرہ لگانے پر زور دیا لیکن وہ دلیری کیساتھ زخموں اور پھٹے کپڑوں کیساتھ رات دیر گٸے پولیس اسٹیشن اوٹکور میں اشرار کے خلاف باضابطہ درخواست دی ہے۔

 

اس موقع پر نارائن پیٹ صدر مجلس عبدالقدیر منڈاسگھر’ ٹاؤن صدر ورکن بلدیہ مجلس محمد تقی چاند’ محمد شہاب الدین چاند’ محمد طاہر خرادی’ بابا ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button