نیشنل

راہل گاندھی کو لگا عدالت سے جھٹکہ۔ سزا کو چیلنج کرنے والی درخواست خارج سزا برقرار

نئی دہلی: سورت سیشن کورٹ نے ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کی درخواست کو مسترد کر دیا اور دو سال کی سزا کو برقرار رکھا۔ عدالت کے اس فیصلے کے خلاف راہول گاندھی اب ہائی کورٹ میں عرضی داخل کر سکتے ہیں۔ سیشن کورٹ کے جج آر پی موگیرا نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے صرف ایک لفظ کہا ” خارج”

اس معاملے کو لے کر راہول گاندھی کی جانب سے سیشن کورٹ میں 3 اپریل کو اپیل دائر کی گئی تھی اور 13 اپریل کو سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی تھی جہاں عدالت نے فیصلہ 20 اپریل تک محفوظ رکھا تھا۔

کانگریس لیڈر اور میڈیا انچارج جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا ہم قانون کے تحت ہمارے پاس موجود تمام آپشنز کی تلاش جاری رکھیں گے اور ابھیشیک منو سنگھوی شام 4 بجے اس معاملے پر ایک پریس کانفرنس کریں گے۔

راہل گاندھی کی اپیل کے بارے میں بی جے پی ایم ایل اے اور شکایت کنندہ پورنیش مودی نے اسی عدالت میں پہلے داخل کیے گئے اپنے جواب میں راہل گاندھی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ راہل گاندھی ‘بار بار جرم’ کرتے ہیں اور انہیں توہین آمیز بیانات دینے کی ایک عادت ہے۔ پورنیش مودی کی جانب سے کہا گیا کہ راہول گاندھی کی جانب سے عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش انتہائی بچکانہ انداز میں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button