ایجوکیشن

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

حیدرآباد: تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ انٹر بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ امتحانات اگلے سال 28 فروری سے 19 مارچ تک ہوں گے۔ انٹر فرسٹ ایئر کے امتحانات 28 فروری سے شروع ہوں گے اور انٹر سیکنڈ ایئر کے امتحانات 29 فروری سے شروع ہوں گے۔ اخلاقیات اور انسانی اقدار کا امتحان 17 فروری کو لیا جائے گا اور ماحولیاتی امتحان 19 فروری کو لیا جائے گا۔ امتحانات صبح 9 بجے سے 12 بجے تک ہوں گے۔ اگلے سال یکم فروری سے 15 فروری تک دوسرے سال کے طلباء کے لیے پریکٹیکل امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔ اس سال پہلی بار طلباء کے لیے انگلش پریکٹیکل کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ یہ پریکٹیکلز 16 فروری کو ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button