تلنگانہ

بی آر ایس رکن اسمبلی نندیتا کے ساتھ 60 دن میں تین حادثے، آج کے حادثہ میں ہوئی موت

حیدرآباد _ 23 فروری ( اردولیکس) سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کی بی آر ایس پارٹی کی رکن اسمبلی نندیتا کے ساتھ 60 دن میں تین حادثے پیش آئے۔ جن آج صبح پیش آئے حادثہ میں نندیتا ہلاک ہوگئیں۔

 

والد سائی انا کی موت گزشتہ سال فروری میں ہوئی تھی جس پر اس مرتبہ کے انتخابات میں بی آر ایس پارٹی نے نندیتا کو امیدوار بنایا تھا اور انہوں نے اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی

 

رکن اسمبلی بننے کے بعد چند دن بعد نندیتا جنوری میں حیدرآباد کے بوئن پلی میں واقع ایک ہاسپٹل کی لفٹ میں پھنس گئی تھی تاہم اس حادثہ میں انھیں معمولی چوٹ لگی تھی اس کے بعد 13 فروری کو نلگنڈہ میں بی آر ایس پارٹی کے جلسہ عام میں شرکت کے بعد حیدرآباد واپس ہورہی تھی کہ ان کی کار نارکٹ پلی کے پاس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں بھی نندیتا اور ان کی بہن زخمی ہوگئے تھے اس حادثہ میں ایک ہوم گارڈ کی موت بھی ہوگئی تھی اور آج جمعہ کی صبح باسر سے حیدرآباد آنے کے دوران ان کی کار بے قابو ہو کر آوٹر رنگ روڈ پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔جس میں ان کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button