تلنگانہ

تلنگانہ جابر اور مخالف عوام حکومت کے سامنے نہیں جھکے گا۔ نوٹس پرکویتا کا رد عمل

حیدرآباد: چیف منسٹرتلنگانہ چندرشیکھرراو کی دخترو بی آر ایس رکن قانون ساز کونسل کویتا نے دہلی شراب اسکام میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے نوٹس روانہ کرنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گی ۔

کویتا نے بتایا کہ نوٹس میں 9 مارچ کو سماعت کی تاریخ مقرر کی گئی ہے لیکن قبل از وقت اپارٹمنٹس کی وجہ سے کل وہ پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہوں گی یا نوٹس پر مکتوب روانہ کیا جائے گا ,اس سلسلہ میں قانونی ماہرین سے تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تحقیقاتی ادارہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔ کویتا نے مزید کہا کہ 10 مارچ کو دلی کے جنتر منتر پر خواتین بل کے لئے ہڑتال کی جانے والی ہے اور وہ اسی کے انتظامات میں مصروف ہے ۔ آج انہیں دلی روانہ ہونا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرکز کی حکمران جماعت، ہمارے لیڈر وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کی جدوجہد اور آواز کے خلاف دھمکانے کے یہ حربے استعمال کررہی ہے۔بی آرایس پارٹی نہیں رکے گی اور وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں ہم ہندوستان کے تابناک مستقبل کے لئے اپنی آواز کو بلند کرتے رہیں گے اور مرکز کی ناکامیوں کو اجاگر کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ دہلی میں اقتدار کے بھوکے افراد کو وہ یہ بتانا چاہتی ہیں کہ تلنگانہ، ایسی جابر اور مخالف عوام حکومت کے سامنے نہیں جھکے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button