تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو شرمیلا نے سوٹ کیس روآنہ کیا

حیدرآباد _ وائی ایس آ رتلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے  چیف منسٹر کے چندرشیکھررا و کو ایک سوٹ کیس بطور تحفہ روآنہ کیا ۔جس پر ” بائے بائے کے سی آر ” لکھا تھا

شرمیلا نے کہا کہ اقتدارسے ہٹانے کے مقصدسے ہی ان کی پارٹی نے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کو تقسیم کو روکنے، کے سی آر کی حکمرانی کو ختم کرنے کے لئے کانگریس کی ان کی پارٹی نے حمایت کی ہے۔ شرمیلا نے کہا کہ اگر وہ مقابلہ کرتیں تو انہیں ہر حلقہ میں 5 تا 10 ہزار ووٹ ملتے، لیکن ان میں تلنگانہ میں جیتنے کی صلاحیت نہیں ہے لیکن ان میں شکست دینے کی صلاحیت ہے۔ شرمیلا نے کے سی آر کو الوداع کہتے ہوئے ایک سوٹ کیس تحفے میں دیا

 

۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو اپنی شکست کو عوامی فیصلہ سمجھنا چاہئے، کے سی آر ان ایم ایل اے کو نہیں خریدپائیں گے جو دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے ٹکٹ پر جیت چکے ہیں۔ 2014 اور 2018 کے انتخابات میں کانگریس ٹی ڈی پی، وائی ایس آرکانگریس اور سی پی آئی سے جیتنے والے 45 ایم ایل ایز پر ایم پیز کو انہوں نے خریداتھا

متعلقہ خبریں

Back to top button