تلنگانہ

تلنگانہ میں آیندہ تین دن تک ان اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔ 25 اپریل (اردولیکس) تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آئندہ تین دنوں تک تیز ہواوں اور گرج و چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے

 

۔ حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایاکہ چہارشنبہ کے دن اضلاع عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، بھوپال پلی، ملگ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش و ژالہ باری ہوسکتی ہے۔اور ان اضلاع میں 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

 

چہارشنبہ کی شام سے جمعرات کی صبح تک اضلاع نرمل، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، میدک، کاماریڈی میں بارش ہوسکتی ہے۔

جمعرات کی شام سے جمعہ کی صبح تک متحدہ اضلاع عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر، رنگاریڈی میں ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ باقی اضلاع میں تیزہواوں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button