انٹر نیشنل

جدہ ایئرپورٹ میں ہندوستانی خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔ ادائیگی عمرہ کے واپس ہورہی تھیں

ریاض ۔ کے این واصف

عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس ہورہی ہندوستانی خاتون نے ایرپورٹ پر بچے کو جنم دیا۔ سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیلتھ مانیٹرنگ سینٹر کی ایک ٹیم نے ڈیپارچر لاونج میں ایک ہندوستانی خاتون کے ہاں ولادت میں مدد کی ہے۔سبق نیوز کے مطابق عمرے پر آنے والی انڈین خاتون وطن روانگی کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھیں جہاں ان کی طبعیت خراب ہوگئی۔

 

خصوصی طبی ٹیم میں ڈاکٹر فوازعالم، نرس ولید احمد النعمی، نرس سالم معاطی الحربی، نرس فتون عدنان بافیل میں شامل تھے جن کی نگرانی میں جمعے کو فجر کے وقت انڈین خاتون کی مدد کی گئی۔بعد ازاں ماں اور نومولود کو ضروری طبی دیکھ بھال کےلیے ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں دونوں کی حالت بہتر ہے۔

 

واضح رہے کہ مملکت کے تمام ایئرپورٹس کے لاونج میں ہیلتھ مانٹیرنگ سینٹرز کی ٹیمیں کوالیفائڈ عملے کے ساتھ چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں۔ جو مسافرین کو حسب ضرورت طبی امداد فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button