بزنس

کوٹک مہندرا بینک کا سرور ڈاؤن _ لاکھوں کھاتہ دار پریشان

حیدرآباد _ 17 دسمبر ( اردولیکس) ہفتہ کو ایک غیر معمولی تیکنیکی خرابی کے باعث مشہور کوٹک مہندرا بینک کے لاکھوں کھاتہ داروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کوٹک بینک کا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اے ٹی ایم کارڈ اور یو پی آئی سے لین دین کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔ صارفین سوشل میڈیا پر اس کی شکایت کر رہے ہیں۔ صارفین فون بینکنگ اور نیٹ بینکنگ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کا بیلنس چیک کرنے سے قاصر ہیں ۔  صارفین اپنے مسائل  ٹیوٹر پر شیر کررہے ہیں

 

اسی دوران کوٹک مہندرا بینک کی جانب سے، یہ ٹویٹ کیا گیا ہے کہ "ہیلو! پریشانی کے لیے معذرت ! ہماری تکنیکی ٹیم اس پر کام کر رہی ہے اور اسے جلد از جلد بحال کر دے گی۔ آپ کے صبر  کا شکریہ۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button